• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، موٹرسائیکل سواروں کی لوٹ مار کی وارداتیں بھی کنٹرول نہ ہوسکیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری چارگاڑیوں ،آٹھ موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو احمد شعیب نے بتایا کہ سیکٹرون خیابان سرسیدمیں گھر جا رہا تھا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل پر 3نامعلوم ملزمان آئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے بٹوا چھین کرفرارہوگئے جس میں 35ہزار روپے ،موبائل فون اوردو چاندی کی انگوٹھیاں تھیں۔تھانہ پیرودھائی کووقاص نے بتایا کہ امین ٹاؤن میں گھر کے پاس گاڑی روکی تو دو موٹر سائیکلوں پر 3نامعلوم ملزمان آگئے جواسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موبائل اور 22سوروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کو روحیل نے بتایا کہ اعوان مارکیٹ پہنچا تو اچانک 2نامعلوم موٹر سائیکل سوارآئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل فون اور 400روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کو محمد شفیق نے بتایاکہ بنگش کالونی سے گزر رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر 2نامعلوم ملزمان آئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل اور 10ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ اعوان مارکیٹ میں ارسلان سےدو موٹر سائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کو مہدی حسن نے بتایا کہ پیرودہائی اڈہ آیا جہاں دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ وارث خان کو محمد عظیم نے بتایاکہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چورگھرکے تالے توڑکر ایل سی ڈی،2 لاکٹ ،کانٹے ،ٹاپس ،انگوٹھی ،کمبل ،کپڑے ،4 پرائز بانڈ 750روپے والے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں طاہر علی سے 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوسبین شفیق نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ آئی جہاں ایک موٹر سائیکل سوار مجھ سے میرا بیگ چھین کرفرارہوگیاجس میں ایک لاکھ30ہزارروپے تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو کامران علی نے بتایا کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار کمرشل مارکیٹ میں میری گاڑی روک کر اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل اور 65ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو جہانگیر احمد نے بتایا کہ نسیم پلازہ ڈبل روڈ پر میرے گھر سے کوئی نامعلوم چورایکلیپ ٹاپ، موبائل اور 20ہزار روپے چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکستھ روڈپر قمر عباس سے ایک موٹر سائیکل سوار موبائل فون چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو گوہر علی نے بتایا کہ سسکستھ روڈ کی جانب جارہا تھا اچانک ایک موٹر سائیکل سوار آیا اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 40ہزار روپےاور ایک گولڈ چین چھین کے فرار ہو گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کوسمیر مغل نے بتایا کہ میں ،سولومن کین اور ہاشم ڈیوٹی سے آرہے تھے نیوکٹاریاں پہنچے تو 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد بشارت نے بتایا کہ نیوکٹاریاں کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل فون اور 9ہزارروپے چھین کر فرارہو گئے۔تھانہ صادق آبادکو ماجد جہانگیر نے بتایا کہ شمس آبادمیں گھر کے قریب پہنچا تو 6نامعلوم افراد نے روک لیا اور مجھے گاڑی میں ڈالنے لگے میں بھاگ کے گھر کے اندر آیا تووہ لوگ بھی میرے پیچھے گھر کے اندر آگئے میرے بیوی بچوں کو مارا دو افراد اویس نثار اور عاطف کو میں نے پہچان لیا انہوں نے میرے بچوں کو کمرے میں بند کر دیا اور میری گاڑی نمبرایل ای ڈی-2588ہنڈا سٹی ،موبائل ،لیپ ٹاپ اور 17ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔تھانہ کینٹ کو مطیع الحق خان نے بتایا کہ حیدرروڈپرمیں اے ٹی ایم کے اندرموجودتھاکہ ایک نامعلوم مسلح ملزم اندرآیااور مجھ سے 15ہزارروپے اورموبائل چھین کر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بھاگ گیا۔تھانہ کینٹ کو محمد بلال نے بتایا کہ کسی نامعلوم چور نےمیری جیب میں سے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد راشدنے بتایا کہ رکشہ چلاتاہوں 2 نامعلوم افرادمیرے ساتھ رکشہ میں جارہے تھے جب امام بارگاہ کے پاس پہنچے توانہوں نے مجھے اسلحہ کی نوک پر اتارلیااور مجھ سے میراموبائل اور 19ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کو محمد رشیدنے بتایا کہ شریف ہسپتال کے قریب فروٹ وغیرہ لے رہا تھا کہ کار آ کے میرے پاس رکی اوراس میں سوار ملزمان نے زبردستی مجھے گاڑی میں بٹھایا اورمجھ سے2موبائل،12ہزارروپے شناختی کارڈ ودیگر کارڈزچھین لئے اورمجھے تشددکرکے گاڑی سے اتارکرفرارہوگئے۔تھانہ صدرواہ کوعبدالشکور نے بتایا کہ میں ٹیوٹاہائی ایس میں بیٹھا جسمیں چھ سات سواریاں موجود تھیں تھوڑے فاصلے پر گئے تو2آدمیوں نے مجھے میرے بازؤں سے پکڑ کر قابو کر لیا اور میری جیب سے6 لاکھ35 ہزار زبردستی نکال لیے اور میرا پرس بھی نکال لیا جس میں میرا شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس،آفس کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل تھااور گاڑی میں بیٹھے ایک اور آدمی سیدالکریم سے بھی 50 ہزار زبردستی چھین لیے اور بھاگ گئے۔تھانہ گوجرخان کو عبدالوہاب نے بتایاکہ میری دکان گرین فارمیسی میں نامعلوم چور چھت کی کھڑکی اور دروازتوڑ کر اندر داخل ہو ئے اور چاکلیٹ ، ڈرائی فوڈ ، کلائی گھڑیاں ، موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو بلال احمد نے بتایاکہ مین بازار گوجرخان میں المدینہ موبائل شاپ کے نام سے دکان کر تا ہوں جہاں 2اشخاص جنہوں نے منہ پر ماسک کئے تھے اور چادریں اوڑھ رکھی تھیں دکان کے اندر داخل ہو ئے اور 6لاکھ روپے اور 12 مختلف کمپنیز کے موبائل اور 100روپے والے 1000کارڈز اورمیرا موبائل فون چھین کر لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو یسین احمد نے بتایا کہ اڈیالہ روڈ پر میری بک شاپ چاراشخاص آئے جو میرا موبائل فون سام سنگ کاونٹر سے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ مری کو سید نعمان علی نے بتایا کہ ہم چار لوگ اسلام آباد سے مظفر آباد کی طرف روانہ ہو ئے گھڑیال کیمپ سے آگے نیچے کی طرف جا تے ہوئے روڈ کو پتھر لگا کر بند کیا ہوا تھا جہاں گاڑی کو روکا تو ایک نامعلوم شخص نے آتے ہی بائیں جانب سے پستول سے فائر کیے ایک فائرفرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہو ئے سید ذیشا ن گیلانی کو لگا اور دوسرا گاڑی ڈرائیور سید نعمان علی نقوی کو لگا ایک دوسرے شخص نے دو مزید فائر کیے جو گاڑی کو لگے۔ملزمان ہم سے 3 موبائل فون ، پرس چھین کرلے گئے جس میں10کارڈ و دیگر دستاویزات اور8ہزار روپے تھے ۔
تازہ ترین