• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سے زیادتی کیس کے چار ملزموں کا ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) علاقہ مجسٹریٹ نے چودہ سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار چاروں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، رتہ امرال پولیس نے گزشتہ روز اسد علی، بہادر علی، عابد اور یحیٰی کو متاثرہ بچی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے گزشتہ روز ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر اکیس فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین