• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسے کا ضیاع،دوبارہ تعمیر کیلئے بہترین حالت کی سڑک اکھاڑ دی گئی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ہولی فیملی ہسپتال کو جانے والی سڑک بہترین حالت میں ہونے کے باوجود توڑ کر دوبارہ تعمیر کیخلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اسے سرکاری پیسے کا ضیاع قرار دیا ہے اورکہا ہےکہ کرپشن اور مافیا کیخلاف برسرپیکار وزیراعظم عمران خان کو اس طرف بھی توجہ دینی چاہئے ۔ اہل علاقہ کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کو سیمنٹ سے سڑکوں کی تعمیر کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے کیونکہ سیمنٹ سے بنائی جانے والی سڑکوں میں ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کے بعد اس پر ضرورت کے مطابق پانی بھی نہیں دیا جاتا جس کی وجہ سے سڑک جلد ٹوٹ جاتی ہے، ایسی ہی صورتحال تقریباً 35فٹ چوڑی اور پانچ سو گز لمبی ہولی فیملی ہسپتال کو آنے والی اس سڑک کی بھی ہے جو چند برس قبل تعمیر کی گئی تھی اور اب بھی بہترین حالت میں تھی ،محض چند مقامات پر پڑنے والی دراڑیں اور چھوٹی موٹی ٹوٹ پھوٹ چند ہزار روپے خرچ کر کے تار کول سے مرمت بھی کی جا سکتی تھی مگر سیمنٹ سے بنی اس سڑک کو توڑ کر اب دوبارہ سے لاکھوں روپے خرچ کر کے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم مرکزی سڑکیں تارکول سے تعمیر کروائی جائیں تاکہ وقت گزرنے کے ساتھ آسانی سے ان کی مرمت ہو سکے۔
تازہ ترین