• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) خاتون اور انجینئر سمیت4 افرا اغواء ہو گئے۔ دربار پر دم کیلئے آنیوالے 30 سالہ فرخ حسین کی والدہ مزمل سلطا نہ کی رپورٹ پر گو لڑہ پولیس نے ارشاد اور کا شف کے خلاف اغواء کا مقد مہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرے کی تلا ش میں مصروف ہے۔ مدعیہ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا جس کو دم کروانے کےلیے گو لڑہ دربا ر لا ئے تھے جسے ملزموں نے اغوا کر لیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے الیکٹرانک انجینئر کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کو عروس فاطمہ نے بتایا کہ اس کے شوہر فرحان نبی16فروری کو نماز عشاء پڑھنے کے لئے مسجد گئے اوراب تک واپس نہیں آئے۔ میں نے اپنے شوہر کے دوست عاصم ریاض کو فون کیا کہ میرے شوہر گھر سے غائب ہیں۔ انہون نے ان کو تلاش کیا تو انکی کی گاڑی المصطفیٰ ٹرسٹ کی بیک سائیڈ پر کھڑی ملی جس کی لائٹس آن تھیں اور چابی گاڑی میں لگی تھی۔ مجھے قوی یقین ہے کہ میرے شوہر کو کسی نے اغواکرلیا۔ تھانہ صادق آباد پولیس کو محبوب حسن عباسی نے بتایا کہ میرا سالہ سدھیر عباسی عمر 32سال11فروری کو گھر سے موٹر سائیکل پر گیا جو واپس نہ آیا ۔تھانہ آراے بازارکو محمد جاویدنے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) کو محمد علی اورمحمد عدنان نے اغواء کر لیا۔
تازہ ترین