• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کرنیوالوں کو نتائج بھگتنا ہونگے‘ آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی برتنے کے مرتکب ملازمین کسی صورت معافی کے مستحق نہیں جبکہ کرپشن میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔شاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سرکل کی ڈویژن نمبر ایک میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر باضابطہ محکمانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سفارشات کی روشنی میں اس سارے معاملے میں ملوث کچھ ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے جبکہ کچھ ملازمین جیل میں ہیں اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ آئیسکو چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جہاں بھی کرپشن کا سراغ ملے گا ذمہ داران کو اُسکے نتائج بھگتنا ہونگے۔
تازہ ترین