• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسپاک نے لئی ایکسپریس وے منصوبہ کی رپورٹ آرڈی اے میں جمع کرادی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) نیسپاک نے لئی ایکسپریس وے مجوزہ منصوبہ بارے اپنی ماہانہ انسیپشن رپورٹ آرڈی اے کو بھجوا دی۔ آرڈی اے حکام کے مطابق لئی ایکسپریس وے منصوبہ میں مجموعی طور پر مختلف مقامات پر13پل بنانے کی تجویز ہے ، یہ پل مری روڈ پر ،گوالمنڈی ، فوارہ چوک کو ریلوے سٹیشن کے ساتھ ملانے کیلئے ، فوارہ چوک کو رتہ امرال کے ساتھے ملانے کیلئے ، ڈھوک رتہ ، پیرودھای روڈ،دو خیابان سرسید، آئی جے پی روڈ، آئی جے پی سروسز روڈ، آئی نائن ون ، آئی نائن فور اور پوٹھوہار روڈ پر بنائے جائیں گے ، نیسپاک نے اپنی ماہانہ انسیپشن رپورٹ چیف انجینئر آر ڈی اے کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے اب تک کی ہونے والی پراگرس بارے میں بتایا ہے ۔
تازہ ترین