• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازتتلہ کامبینہ قتل ،تحقیقات کروائی جائیں،وکلاء تنظیمیں

لاہور (وقائع نگار خصوصی )ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے مبینہ قتل پر پنجاب بار کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔وائس چئیرمین چوہدری محمد اکرم، چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی جمیل اصغر بھٹی، چوہدری غلام سرور نہنگ ، علی ریاض کرمانی، فیاض احمد وڑائچ، امتیاز نور ملک اور حافظ انصار الحق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے مبینہ قتل کی خبروں کا گہری تشویش کا اظہار کیا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاملہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔مزید برآںعابد ساقی وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور حفیظ الرحمن چوہدری صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے مشترکہ بیان میں شہباز احمد تتلہ سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اغواءاور ممکنہ قتل پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ شہباز احمد تتلہ کے قتل میں ایک پولیس آفیسر کے علاوہ جو دیگر افراد ملوث ہیں انکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
تازہ ترین