• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30رکنی غیر ملکی وفد کاننکانہ صاحب اورکرتار پورکادورہ

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )30 ویں بین الاقوامی گرونانک دیو کانفرنس کے بھارتی اور غیر ملکی مندوبین نےننکانہ صاحب اور کرتار پور کا دورہ کیا ۔ بھارت ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس اور کینیڈا کے نامور ادیبوں ، شاعروں اور سکالروں پر مشتمل وفد نے پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کے باوجود میگا ایونٹ کے انعقاد پر چیئرمین ورلڈ پنجابی کانگریس کے فخر زمان کا شکریہ ادا کیا۔ ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب کے اپنے دورے کے دوران مندوبین انتظامات سے خوش ہوئے اور کرتار پور راہداری کا کھول کر امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ وفد کل واپس ہندوستان اور دیگر ممالک کو روانہ ہوجائیگا۔
تازہ ترین