• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میلہ سجنے کوتیار3میچوں کی ٹکٹیں فروخت

لاہور(خصوصی رپورٹر)شہر میں پی ایس ایل کا میلہ پھر سے سجنے کو تیار ہیں،شہر لاہور کے میدان میں انٹرنیشنل کھلاڑی مد مقابل ہوں گے اورپہلے 3 میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم سی ایل، واسا، سوئی گیس، ٹرانسپورٹ، پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو اور ہیلتھ سمیت تمام الائیڈ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام الائیڈ محکمے فی الفور اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں۔ اورایم سی ایل ترجیحی بنیادوں پرا سٹیڈیم اور اطراف میں روٹس پر لائیٹنگ اور پیچ ورک کا کام مکمل کرے۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ پولیس کے ساتھ سکیورٹی فرائض انجام دے گا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ سوئپنگ کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے اورمحکمہ صحت قذافی اسٹیڈیم اور ہوٹل میں عارضی ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں الرٹ رکھی جائیں اورپارکنگ ایریاز میں لائٹنگ ، واش رومز، ویل چیئرز، اور بیٹھنے کے مناسب انتظامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین