• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے

لاہور(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا کی ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران سے ہیڈکواٹر پی ایچ اے میں ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر ہارٹیکلچر سوسائٹی کے عہدیداران نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کو بہار میں ہونے والی پھولوں کی نمائش کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے عہدیداران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی سے تحفّظ اور صاف، شفّاف ہوا فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ شجرکاری ایک صدقہ جاریہ ہے شہری بہار میں ہونے والی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ شہر کو سر سبز اور شاداب بنانے میں ہارٹیکلچر سوسائٹی سمیت دیگر فلاحی اور رفاہی تنظیموں کا تعاون قابل ستائش ہے ۔
تازہ ترین