• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 24فروری سے ہوگا

لاہور (وقائع نگار خصوصی )سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز 24فروری سے ہوگا، لاہور سے روانہ ہونیوالے عازمین کو چار لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ستر روپے ادا کرنا ہوں گے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین سے درخواستیں وصول کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق چوبیس فروری سے لےکر چار مارچ تک مختلف بینکوں میں درخواستیں وصول کی جائیں گی ،دارالحجاج لاہور سے روانہ ہونے والے عازمین کو چار لاکھ چھیاسی ہزار دو سو ستر روپے جمع کرانے ہوں گے۔ تیرہ بینکوں کی مختلف برانچز میں درخواستیں جمع ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک ہفتہ اور اتوار کے روز بھی درخواستیں جمع کرنے کے پابند ہوں گے۔
تازہ ترین