• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری سے ارشد انصاری کی ملاقات،صحافی کالونی بی بلاک کے مسائل سے آگاہ کیا

لاہور(پ ر)پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں بی بلاک کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان سے صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری،بابر ڈوگر نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈی پی آر ٹو چیف سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ چیف سیکرٹری کو سیکرٹری اطلاعات نےبی بلاک کے بارے میں مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پریس کلب کے ممبران نے چیف سیکرٹری کو بی بلاک کے پلاٹ اصل الاٹیوں کو دینے کے لئے سفارش کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے دیرینہ مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کو جلد ان کے پلاٹ قبضہ گروپوں سے واگزار کروا کر حق داروں تک ان کا حق پہنچایا جائے گا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس سلسلے میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایم ڈی واسااورلاہور پولیس کو اس مسئلے کے حل کے لئے ہدایات بھی دیں۔
تازہ ترین