• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر نقشہ بنائی جانیوالی 15دکانیں مسمار‘غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم نے سوئی گیس روڈ پر کاروائی کرتے ہوئےغیر قانونی بغیر نقشہ بنائی جانیوالی 15 دکانیں مسمار کردی ہیں جبکہ نواب پور روڈ پر بنائی جانے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم سیل کرکے نقشہ جمع کرانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائی کیلئے 2سروے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں جن کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ خالد محمود خان کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز غیر قانونی طور پر کمرشلائزیشن فیس ادا کئے بغیر بنائی جانے والی 15 دکانیں مسمار کردی ہیں جبکہ نواب پور روڈ پر شیخ محمد آصف نامی بلڈرز کی جانب سے ہاؤسنگ کالونی بنائی جارہی تھی جسے سربمہر کر کےنوٹس جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین