• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجرکاری ماحولیاتی تبدیلی روکنے کا واحد ذریعہ ہے ‘ وزیر جنگلات

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ گرین خیبرپختونخوا کے خواب کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کر رہے ہیں اور اس ضمن میں صوبہ بھر میں شجرکاری مہم کیلئے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اشتیاق ارمڑنے کہا کہ سابق ادوار میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور عوام کے مسائل کے خاتمے پر توجہ نہیں دی گئی صوبائی وزیر نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تبدیلی روکنے کا واحد ذریعہ ہے جس کے لیے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں اور ایک ارب پودے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے لہذا حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے عوام بھرپور ساتھ دیں۔
تازہ ترین