• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں غرباء کیلئے رمضان پیکج کی منظوری

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی پشاور کے چیئرمین عبدالستار خلیل نے کہا ہے کہ صوبائی زکواۃ کونسل کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق کی طرف سے خیبر پختونخوا میں غرباء کے لئے رمضان پیکج کی منظوری دیدی گئی۔ صوبے بھر میں رمضان المبارک سے قبل غریب مستحقین میں رمضان پیکج تقسیم کیا جائے گا۔ عبدالستار خلیل نے صوبائی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر عمر فاروق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا۔ عبدالستار خلیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہسپتال پشاور اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں مفت سرجری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سے رابطہ کر لیا گیا ہے ضلع پشاور کی92یونین کونسلوں میں509لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اور فروری کے آخر تک ضلع بھر میں انتخابات مکمل کرنے کے بعد مارچ میں ضلع بھر میں زکواۃ کی تقسیم شروع کر دی جائے گی پشاور کے 17ہسپتالوں کو غریبوں کے مفت علاج کے لئے فنڈز ریلیز کر دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین