• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات کے ایڈیٹرز کو مدعو کیا جائے‘چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی اطلاعات

پشاور ( نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و پبلک ریلیشنز کی چئیر پرسن ثمر ہارون بلور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اخبارات کے ایڈیٹرز کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ وہ بھی دیکھ سکیں کہ اطلاعات کے معاملات میں شفافیت لانے کی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز صوبائی اسمبلی میں محکمہ اطلاعات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایم پی اے لیاقت علی خان، ایم پی اے مولوی عبدالغفار،سیکرٹری اطلاعات سید امتیاز حسین ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ ڈپٹی سیکرٹری اسمبلی سیکریٹریٹ نعیم درانی کے علاوہ دوسرے افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات امتیاز حسین نے اجلاس کو محکمہ اطلاعات کی سرگرمیوں اور پبلک ریلیشنز آفیسرز کی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اشتہارات کے معاملات کو نہایت شفاف انداز میں چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہر کوئی آن لائن دیکھ سکتا ہے۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پہلے اشتہارات ایک فرد کی پسند اور ناپسند کے مطابق دیئے جاتے تھے جبکہ اب ایک کمیٹی خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر اشتہارات جاری کرتی ہے۔
تازہ ترین