• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل سے ناانصافیوںکے ازالہ کیلئے قبائلستان صوبہ بنایا جائے، نور زمان آفریدی

پشاور(نمائندہ خصوصی) آدم خیل قومی تحریک کے سربراہ اور ممتاز قبائلی رہنما نور زمان آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل سے ہونے والی مسلسل ناانصافیوں سے قبائل میں محرومی بڑھتی جا رہی ہے قبائل کی محرومی کے ازالہ کے لئے قبائلی علاقوں پر مشتمل قبائلستان صوبہ بنایا جائے قبائل کے الگ صوبے کا گورنر بھی قبائلی ہو گا وزراء بھی قبائلی ہوں گے جبکہ قبائلی علاقوں کے وسائل قبائلی علاقوں پر خرچ کرنے سے قبائلی علاقوں میں غربت بدحالی و بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور قومی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا نور زمان آفریدی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی طرف سے قبائل کو ضمانت دی گئی تھی کہ قبائل کی آزادی و خود مختاری برقرار رہے گی اور اس سلسلے میں قبائل سے تحریری معاہدہ بھی کیا گیا تھا قبائلی علاقوں کا انضمام معاہدے کی خلاف ورزی ہے فاٹا انضمام کے موقع پر اعلان کیا گیا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے قبائلی علاقوں پر ایک سو ارب روپے سالانہ خرچ کئے جائیں گے لیکن ایک سو ارب روپے خرچ کرنے کی بجائے پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں آدم خیل تحریک کے سربراہ نور زمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران قبائل سے ہونے والے نقصانات کا ابھی تک ازالہ نہیں کیا گیا درہ آدم خیل قومی تحریک کی طرف سے قبائل کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین