• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈنہ دینے کیخلاف رٹ‘ صوبائی حکومت کو عملدرآمد کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے سکینڈری سکول ٹیچرز اورہیڈماسٹرزکوسلیکشن گریڈنہ دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اس پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دورکنی بنچ نے گل ظریف ودیگر کی رٹ کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ایس ایس ٹیز اورہیڈماسٹرزگریڈ16))کو سلیکشن گریڈ نہ دینے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا جس میں سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا وغیرہ کو فریق بنایاگیا، درخواست گزاروں کے مطابق ان سے قبل ملازمین کو سلیکشن گریڈ ملا تھا لہذا انہیں بھی اس کا مستحق قراردیا جائے دورکنی بنچ نے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزاراساتذہ کو سنیارٹی کی بنیاد پر سلیکشن گریڈدینے اورمتعلقہ حکام کو اس پر کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیے۔
تازہ ترین