• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی ‘اے سی ا نکم ٹیکس امجد قدوس کےبلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب جج پشاور منیرہ عباسی نے ٹیکس میں غبن کرنے میں ملوث ملزم امجد قدوس ایڈیشنل کمشنرا نکم ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ گزشتہ روز جب عدالت نے ٹیکس میں غبن کے ایک ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران ریفرنس میں نامزد ملزم امجد قدوس ایڈیشنل کمشنرا نکم ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آبادخود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے ملزم کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے اور ملزم کو پانچ مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین