• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں پر سرچ لائٹس لگانے پر جعلی پولیس اہلکار سمیت دو افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ گلبہارپولیس نے گاڑیوں پر سرچ لائٹس لگانے والے جعلی پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گرفتارکرلیا ۔تھانہ گلبہا ر پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے ڈیوٹی کے لئے ایک موٹرکار کو روکا جس پر پولیس طرز کا سرچ لائٹ لگایا گیا تھا پولیس نے گاڑی پر سرچ لائٹ لگانے والے عثمان سکنہ گلبہارنمبرچار کو گرفتار کر لیا ایک اور کاروائی کے دوران پولیس نے گاڑی پر سرچ لائٹ لگانے والے شہریار کو روکا تواس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پولیس اہلکار نہیں ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
تازہ ترین