• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنری ٹولنہ کے انتخابات مکمل ٗراشد احمد خان صدر منتخب

پشاور ( وقائع نگار )صوبے کے گلوکاروں ٗموسیقاروں و فن موسیقی سے وابستہ دیگر ہنرمندوں پر مشتمل تنظیم ہنری ٹولنہ کے انتخابات مکمل ہوگئے معروف نوجوان گلوکار اشد احمد خان صدر منتخب کرلئے گئے اس سلسلے میں ہنری ٹولنہ کے انتخابات منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوئے جس میں ہنری ٹولنہ کے رجسٹر ڈ ممبران نے حصہ لیا انتخابی نتائج کے مطابق معروف نوجوان گلوکار راشد احمدخان ٹولنہ ے صدر منتخب کرلئے گئے دیگر عہدیداروں میں معروف گلوکار وموسیقار فضل وہاب درد جنرل سیکرٹری ٗکابل جان استاد سینئر نائب صدر ٗ معروف ستار نواز زین اللہ استاد نائب صدر معروف طبلہ نواز ذوالفقار استاد نائب صدر دوم ٗ ماسٹر لیاقت ڈپٹی سیکرٹری ٗرباب نواز شہزادعلی سطانی فنانس سیکرٹری ٗشوکت سرحدی آفس سیکرٹری ٗفلک نیاز جائنٹ سیکرٹری ٗشہریار شعور پریس سیکرٹری اورفیصل خیال کلچر سیکرٹری چن لئے گئے جبکہ معروف گلوکار انور خیال ٗارشاد ربانی ٗمعروف موسیقار و طبلہ نواز استادسبز علی ٗعلی عمران ٗکریم لالا ٗسلیم دریاب اور بلال شفقت مجلس عاملہ کے اراکین چن لئے گئے۔
تازہ ترین