• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیمار قیدی کو جیل ہسپتال سے لے جانے سے انکار‘دو سر ے نے بھوک ہڑتال کر دی

پشاور(نیوزرپورٹر) سنٹرل جیل پشاور میں گرفتار قید ی مفتی کبیر دو دن سے بھوک ہڑتال پر ہے،مفتی کبیر نے بھوک ہڑتال ایک اور بیمار قیدی کو جیل ہسپتال سے لے جانے سے انکاراور بعد میں انکے انتقال پر شروع کیا ہواہے،مفتی کبیر نے کہا کہ فضل خان ولد یارمحمد خان چار دن سے گھٹنے کے درد سے تڑپتا رہا لیکن جیل ہسپتال کا ڈاکٹر شادی پر جانے سےقیدی مر گیا،انہوں نے کہا کہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے قیدی مررہے ہیں لیکن کوئی پوچھتا نہیں ہے،مفتی کبیر کی بھوک ہڑتال کی وجہ سے جیل انتظامیہ پریشان ہےاور قیدی پر ہڑتال ختم کرنے کیلئے دبائو ڈالا جارہاہے۔
تازہ ترین