• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آلودہ شہروں میں آج کراچی کا 14 واں نمبر

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، شہر میں صبح کے اوقات میں فضاء میں زہریلے ذرات کی مقدار 153ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا کے اہم شہروں میں آج کراچی چودھویںنمبر پر ہے۔

یو ایس ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں صبح کے اوقات میں فضاء میں زہریلے ذرات کی مقدار 153تک جاپہنچی ہے، شہر کی آلودہ فضائیں حساس افراد کے لئے باعث تکلیف ہوسکتی ہیں۔

ماہرین نے اس صورتحال میں شہریوں کو ماسک کے استعمال اور گھروں اور گاڑیوں کی کھڑکیاں بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت17 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب سے چلنے والی ہلکی ہواؤں میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے ۔

تازہ ترین