• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد نے شاداب کو پاکستان کی قیادت کا اہل قرار دیدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شاداب خان مستقبل میں پاکستان کی کپتانی کے اہل ہیں۔ شاداب کو کپتانی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ شاداب خان نے کہا کہ سرفراز سابق کپتان ہیں، گراونڈ سے باہر پکے دوست لیکن میدان میں تو مقابلہ ہے۔ ابھی پاکستان کی کپتانی کا سوچ بھی نہیں رہا ۔قیادت کا کوئی پریشر نہیں ہوگا، مصباح الحق کی رہنمائی بھی موجود ہوگی۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ محمد سمیع کو مس کررہے ہیں۔پاکستانی ٹیم میں سیفی بھائی نے ہمیشہ اعتماد دیا ان کو مس ضرور کرتا ہوں۔کو شش ہوگی تیسری بار چیمپئن بنیں۔

تازہ ترین