• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ ٹرافی کی رونمائی، پانچ ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت

سپر لیگ ٹرافی کی رونمائی، پانچ ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ کے سب سے عظیم اسپورٹس مین جہانگیر خان نے پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی لے کر آئے اور دفاعی چیمپئنسرفراز احمد کے حوالے کی۔ بدھ کوپاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی۔ اس موقع پر 6 میں سے پانچ ٹیموں کے کپتان، سابق کرکٹرز، کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی سمیت پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کے مالکان بھی شریک تھے۔لاہور میں موجود ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے شرکت نہیں کی ۔ ٹرافی کی لمبائی 65سینٹی میٹر ہے اور اس کاوزن 8 کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔ اس سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین