• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے، ماہرہ خان

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔ گزشتہ روز افغان مہاجرین سے متعلق 3 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران فیسنگ فیوچرکے نام سے پینل مکالمے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین اور فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے پشاوراورکراچی میں افغان مہاجرین کو قریب سے دیکھا ہے، انہیں ہزار سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود اپنے گھراورملک کی یاد ضرورستاتی ہے، اپنا ملک اوراپنا گھراپنا ہی ہوتا ہے اورپناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہاجرین سے خیرسگالی کا رویہ اختیارکرنا چاہیے۔علاوہ ازیں اداکارہ ماہرہ خان کے روایتی لباس میں فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں روایتی لباس میں فوٹوشوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے، تصاویر میں ماہرہ خان نے شفتالو رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سفید رنگ کا دوپٹہ لیا ہوا ہے۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم”قائد اعظم زندہ باد“ کی عکس بندی مکمل کی جس کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔

تازہ ترین