• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامی سد کا محبت کے موضوع پر مختصر فلم بنانے کا عندیہ

اسلام آباد (ایجنسیاں) خواجہ سرا ماڈل کامی سد نے فلم ”رانی“ کی شاندار کامیابی کے بعد محبت کے موضوع پر مختصر دورانیے کی فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلم”رانی“ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنے دوست خرسند بیار اختر کے ساتھ مل کر مختصر فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے، فلم کی کہانی خرسند بیار اختر لکھیں گے جبکہ اس کے معاون مصنف کامی سد ہوں گی۔

تازہ ترین