• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چل جھوٹے، دو نوالے کھاتا ہے،ہمایوں سعید کا عدنان کی ویڈیو پر تبصرہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید ایک دوسرے کے بہت قریبی دوست ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن یہ دونوں ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ڈرامے ʼمیرے پاس تم ہوʼ میں اکٹھے کام کیا تھا اور شاید اس ڈرامے کے بعد سے ان دونوں کی دوستی اور بھی گہری ہوگئی۔دونوں اداکار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مزاحیہ تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کسی ڈھابے پر موجود ہیں اور ان کے سامنے بہت سے پکوان جیسے پراٹھا، قیمہ اور دال وغیرہ موجود ہے۔عدنان صدیقی نے بتایا کہ ان کے سامنے مزیدار پکوان رکھا ہے اور وہ یہ سب ختم کردیں گے۔انہوں نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ میاں جی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں جہاں کی اصلی گھی سے دیے تڑکے کی دال بہت مشہور ہے۔اس ویڈیو پر اداکار کے کئی مداحوں نے کمنٹس کیے لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ایک کمنٹ بنا جو کسی اور کا نہیں بلکہ ہمایوں سعید کا تھا۔ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کا مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ʼابے چل جھوٹے، دو نوالے سے زیادہ کھاتا نہیں تو، ہمیں دکھاؤ، تاکہ ہم کھائیں اور موٹے ہوجائیں۔خیال رہے کہ ʼمیرے پاس تم ہوʼ پہلا ڈراما نہیں تھا جس میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ایک ساتھ کام کیا۔اس سے قبل یہ دونوں اداکار ʼمہندی، ʼمحبت روٹھ جائے تواور ʼعشق جنون دیوانگی جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔
تازہ ترین