• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویہ کی قیمتوں میں کمی کیخلاف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں ادویہ کی قیمتوں میں کمی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی در خواست مسترد کر دی ،عدالت نے فارما کمپنیوں کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلےکے خلاف درخواست مسترد کی،بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کی 2رکنی بنچ نے ادویہ کی قیمتوں میں کمی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی ،فاضل عدالت نےاپنے حکمنامے میں فارما کمپنیوں کو اپیلٹ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈرگ پرائس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ڈریپ کو فار ما کمپنیوں کے تحفظات کو سن کر تین ماہ میں فیصلہ کرنے کے بھی احکامات دئیے ہیں ۔

تازہ ترین