• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میچز کےحوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ اس سلسلے میں کراچی پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایات پر 20فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔سیکیورٹی پلان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، پارکنگ ایریا، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پر پولیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز و دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین