• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امین الحق سے گھر جاکر تعزیت کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کوایم کیوایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدامین الحق کے گھرجاکران سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا اورمرحومہ کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور عامر خان بھی موجود تھے۔صدرِ مملکت سے ایم کیو ایم کےرہنمائوں نےموجودہ صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی حکومت سے وزارتیں نہیں مانگیں، عوام کے پابند ہیں کہ انکے مسائل کو اجاگر کریں۔

تازہ ترین