• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف ٹاؤن، موٹر سائیکل سواروں کی شراب کی دکان کو آگ لگانے کی کوشش، فائرنگ کر کے فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف ٹاؤن میں مسلح ملزمان نےشراب کی دکان کو آگ لگانے کی کوشش کی اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ، پولیس، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود بھینس کالونی ریلوے لائن کے قریب شراب کی دکان پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے کیمیکل پھینک کر آگ لگانے کی کو شش کی اور دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، پولیس کےمطابق نامعلوم افراد شراب کی دکان کو جلانے کی نیت سے آ ئے تھے،جنھوں نے کیمیکل پھینکا او فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ، جس سے آگ لگ گئی، موقع پر موجود افرادنے آگ بجھادی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا ، جبکہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تازہ ترین