• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں مساج سینٹر چلانے کیخلاف درخواست پر ایس ایس پی ساؤتھ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں مساج اور اسپاءسینٹر چلانے کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی ساؤتھ کو جمعرات 20 فروری کو طلب کر لیا،بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں مساج اور اسپاءسینٹر چلانے کے خلاف کیس کی سماعت کی ، سماعت کے موقع پر شاہد سومرو ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رہائشی علاقوں میں مساج ا ور اسپاءسینٹر غیر قانونی اور غیر اسلامی عمل ہے اور رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں مساج و اسپاءسینٹر کھولناغیر قانونی ہیں، لہذا استدعا ہے کہ ڈیفنس خیابان اتحاد میں مساج اور اسپاءسینٹر بند کیا جائے۔
تازہ ترین