• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویابین سے زہریلی گیس پھیلنے کا امکان مسترد، میتھائل برومائیڈ وجہ ہو سکتی ہے

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )کراچی میں زہریلی گیس کی شناخت اور اخراج کے حوالے سے واضح سراغ نہیں لگایا جاسکا ، پلانٹ پروٹیکیشن ڈیپاٹمنٹ حکام نے امریکی سویابین سے بھی زہریلی گیس کے پھیلائو کے سبب بننے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی آڈیو میں زہریلی گیس کا سبب فیومیگیشن کے لیے استعمال ہونیوالی گیس میتھائل برومائیڈ کو کہا جارہا ہے جو پاکستان میں لنڈے کے کپڑوں کی فیومیگیشن کے لیے استعمال ہو تی ہے اور اس گیس کا پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پر غیر محتاط استعمال کیا گیا جس کے مضر اثرات مرتب ہوئے حالانکہ میتھائل برومائیڈ گیس کے امریکا ،یورپ اور ترقی یافتہ ممالک میں استعمال پر پابندی ہے اور فیومیگیشن کےلیے فاسفین آکسائیڈ گیس استعمال کی جاتی ہے، میتھائل برومائیڈ گیس پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں فیومیگیشن کے لیے استعمال ہورہی ہے حالانکہ اس کے استعمال پر پابندی عائد کرنی چاہئے تھی آڈیو کے مطابق اس کا ذمہ دار پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ہے جس سے لنڈے کے کپڑوں پر متیھائل برومائیڈ گیس کے استعمال کےلیے فیومگیشن کمپنی کو اجازت دی ، کراچی ٹرمینل پر میتھائل برومائیڈ گیس کی فیومیگشن کے لیے بند کنٹینرکےذریعے استعمال ہونا چاہیے تھا لیکن اس کو کھلے میدان میں استعمال کیا گیا اور غیر معیاری اقدامات کیے گئے جس سے گیس پھیل گئی۔

تازہ ترین