• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، مشترکہ خدشات پر گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کویت کے موقع پر اپنے کویتی ہم منصب جنرل محمد الخوضر سے ملاقات کی ہے۔ کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اہم معاملات بالخصوص سیکورٹی کے حوالے سے مشترکہ خدشات پر بات چیت کی ۔ بتایا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق کویتی جنرل نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو سراہا ۔ اس ملاقات میں کویت کے ڈپٹی آرمی چیف اور دونوں ممالک کے سینئر فوجی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین