• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اکنامک فورم مشعل پاکستان کی شراکت سے ایگزیکٹیو اوپینئن سروے کریگا

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ورلڈ اکنامک فورم مشعل پاکستان کی شراکت میں آئندہ ماہ سے ملک میں ایگزیکٹو اوپینئن سروے کرے گا۔ وائس آف دی بزنس کمیونٹی بین الاقوامی مسابقتی رپورٹ کا اہم حصہ ہے۔ سروے کے ذریعے وسیع تر متنوع امور پر قیمتی معلومات اکٹھا کی جاتی ہیں جس کے لئے ہارڈ ڈیٹا وسائل نہایت کم یا ناپید ہیں۔ پاکستان میں سرگرم اعلیٰ سطح کے ایگزیکٹیوز کا اپنے کاروباری ماحول کے بارے میں رائے جاننے کے لئے سروے کیا جائے گا۔ 2019میں ورلڈ اکنامک فورم کے بین الاقوامی مسابقتی انڈیکس میں پاکستان کا 141ممالک میں 110واں نمبر ہے۔ اس اہم اور خفیہ سروے کو مکمل کرنے کے لئے پاکستان میں منتخب کمپنی ایگزیکٹیوز کو کہا جائے گا۔ مشعل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کے مطابق سروے سے متعلقہ قیمتی معلومات حاصل ہوں گی۔ امسال یہ سروے انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ہوں گے۔

تازہ ترین