• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا ملکی استحکام میں کلیدی کردار، فطری رہنما ہوتی ہیں، علی محمد خان

اسلام اباد(نمائندہ جنگ) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی قوم کی ترقی اور ملک میں امن و استحکام کےلئے کلیدی کردار کی حامل معاشرے کی فطری رہنما ہوتی ہیں، وطن عزیز کو جنونی انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنتوں سے مستقل طور پر نجات دلانے کیلئے ہمارے ملک کی خواتین قابل قدر کردار ادا کرسکتی ہیں، اس لیے پاکستان میں خواتین خاص طور پر نوجوان خواتین کی خداداد صلاحیتیوں کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں حکومت پاکستان کے تعاون سے دختران پاکستان سفیر برائے امن ویژن 2020 ءکے عنوان سے منعقد سہ روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین