• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان، عبداللّٰہ عبداللّٰہ، رشید دوستم نے اشرف غنی کی کامیابی مسترد کردی

کراچی (نیوزڈیسک )طالبان، عبداللّٰہ عبداللّٰہ اور عبدالرشید دوستم نے اشرف غنی کی کامیابی مسترد کردی ،تفصیلات کے مطابق افغانستان میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد ایک نئے سیاسی بحران کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صدارتی امیدوار عبداللّٰہ عبداللّٰہ کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد کیے جانے اور ایک جامع حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد سیاسی ماحول کشیدہ ہے۔ اس دوران قبائلی جنگجو سردار رشید دوستم نے عبداللّٰہ عبداللّٰہ کی تجویز کی حمایت کر دی ہے۔ دریں اثنا طالبان نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی افغانستان کے صدر کی حیثیت سے ہمیں قبول نہیں ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی غیر قانونی صدر ہیں اور یہاں کے انتخابی نتائج امن مذاکرات میں خلل پیدا کریں گے۔

تازہ ترین