• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ، قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20 کے پہلے 6 ماہ کی جائز ہ رپورٹ تیار کرلی،جائزہ رپورٹ کابینہ کو ارسال کردی گئی، کابینہ کی منظوری کے بعد جائزہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائیگی، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کی رپورٹ کے اہم نکات سامنے آگئے، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے قرضے ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ 33ہزار 707ارب روپے تک پہنچ گیا، رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران قرضہ 3فیصد بڑھا، رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں حکومت نے 1546ارب روپے کا قرضہ لیا، حکومت نے پہلے 6ماہ میں 3.85ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کی، آئندہ 6ماہ میں مزید 4.17ارب ڈالرقرضے واپس کیے جائیں گے، مالی سال 2019-20کے پہلے 6ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 75فیصد کم ہوا، رواں مالی سال پہلے 6ماہ میں بر آمدات میں 4.5فیصد اضافہ ہوا،پاکستانی ورکر ز کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم میں 3.3فیصد اضافہ ہوا، رواں سال کے 6ماہ بر اہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری68.3فیصد بڑھی، رواں مالی سال پہلے 6ماہ میں مالیاتی خسارہ 2.3فیصد رہا، ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 16فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر نے پہلے 6ماہ میں 2093ارب روپے اکٹھے کیے، کاروبار میں آسانی سے متعلق پاکستان کی رینکنگ 28درجے بہتر ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں اخراجات بجٹ تخمینے کے مطابق رہے ،ایف بی آر نے پہلے 6ماہ میں 2093ارب روپے اکٹھے کیے۔جولائی سے جنوری موبائل فونز کی در آمدات میں79.46فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ 7ماہ میں موبائل فون کی امپورٹ 76کروڑ ڈالر ز رہی ،گزشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فون کی درآمدات 42کروڑ 38لاکھ ڈالر ز تھیں ، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سونے کی درآمدات میں 3.61فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری آئرن اور اسٹیل اسکریپ کی در آمدات میں 6.44فیصد اضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چائے کی در آمدات میں 20.78فیصد کمی ، جولائی تا جنوری چائے کی درآمدات 27کروڑ 51لاکھ ڈالر ز رہیں ، جولائی تا جنوری ملک کریم، شیر خوار بچوں کے دودھ کی در آمد میں 29فیصد کمی ، گزشتہ 7ماہ میں دودھ کی درآمدات 9کروڑ 75لاکھ ڈالر ز رہیں، جولائی تاجنوری دالوں کی در آمدات میں 4فیصد کمی ہوئی ، گزشتہ 7ماہ میں دالوں کی در آمدات 31کروڑ 17لاکھ ڈالر ز رہیں ، مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پام آئل کی در آمد میں 9فیصد کمی، جولائی تا جنوری چینی کی در آمد میں 9.72فیصد کمی ، جولائی تا جنوری خشک میوہ جات کی در آمدات میں 21.65فیصد کمی ہوئی ، جولائی تا جنوری کنسٹر کشن، مائننگ مشینر ی کی در آمد میں 28فیصد کمی، گزشتہ 7ماہ میں پیٹر ولیم مضوعات کی درآمد میں 22فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، آئرن اور اسٹیل کی در آمد میں 7ماہ کے دوران 34.32فیصد کمی ہوئی ۔

تازہ ترین