• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت آئی ٹی، منسلک اداروں کے منصوبوں کیلئے 32 ارب روپے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی اور اس سے منسلک اداروں کےدو درجن سے زائد جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 2020،21ء کے پی ایس ڈی پی سے 32.7ارب روپے کی منظوری دیدی، اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ این ٹی سی کے نیشنل ڈیٹا سنٹر پر پچھلے ایک سال کے دوران 5کروڑ سے زائد سائبر حملے کئے گئے مگر ڈیٹا محفوظ رہا، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے 2 مارچ کو قائمہ کمیٹی کا مکمل اجلاس سوشل میڈیا ریگولیشن پر بلا لیا،ناز بلوچ کا بائیکاٹ، کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز علی خان جدون کی سربراہی میں ہوا ،جوائنٹ سیکرٹری آئی ٹی تیمور خان نے بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت سے 32.9ارب روپے مانگے گئے تھے مگر 12ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 34ارب روپے سے زائد مانگے جا رہے ہیں ، ایس سی او کے بریگیڈیر خالد بٹ نے اپنے جاری اور نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت خنجراب سے راولپنڈی تک820کلومیٹر آپٹیکل فائبر ڈالی گئی ہے ، چھ ماہ میں حکومت کو اس منصوبے کا پچیس فیصد ریونیو بھی جمع کرا دیا اس منصوبے کے فیز ٹو کے تحت راولپنڈی سے سی پیک روٹ تک آپٹیکل فائبر ڈالی جانی ہے ، سیکورٹی کے حوالے سے یہ اہم منصوبہ ہے ، 9600کلومیٹر لمبائی بنتی ہے ، ایس سی او حکام نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 8 منصوبوں کے لئے 10 ارب 75 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔

تازہ ترین