• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس ، آئندہ سال کیلئے گندم کی قیمت 1365روپے من مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئندہ سال کےلیے گندم کی امدادی قیمت 1365روپے فی من مقرر کر دی ہے اور سرکاری شعبے کو آئندہ سال کےلیے82لاکھ 50ہزار ٹن گندم خریداری کی منظوری دے دی جبکہ ضرورت پڑنے پر آئندہ سال کے دوران پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کی جاسکےگی۔30مئی 2020ءتک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد، خیبر پختونخوا اور سندھ کیلئے پاسکو سے اضافی گندم خریداری کی اجازت دیدی گئی، ای سی سی نےصوبہ خیبرپختونخوا کےلیے اضافی ایک لاکھ ٹن گندم اور صوبہ سندھ کےلیے 50ہزار ٹن اضافی گندم خریداری کی بھی اجازت دے دی دونوں صوبے پاسکو سے گندم کی خریداری کریں گے جو ان صوبوں کی گندم کی قلت کو پورا کرے گی ۔ای سی سی نے 30مئی 2020تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو مشیرامور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےلیےرواں مالی سال کی 45کروڑ16لاکھ81ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ افغان مہاجرین کے منصوبے کے لیے 11کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین