• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ، خوف کا سماں، برطانوی میڈیا

کراچی (نیوزڈیسک) برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی کرورز میزائل ’رعد 2‘ کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہوگیا ہے اور وہاں خوف کا سماں ہے کیونکہ اس اضافی صلاحیت سے پاکستان بھارت میں کسی بھی حساس ٹھکانے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے منگل کو جوہری صلاحیت کے حامل ’رعد2‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی فوٹیج جاری کی۔ یہ میزائل 6 سو کلومیٹر دور سے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھئے:پاکستان کا کروز میزائل راعد ٹو کا کامیاب تجربہ


میزائل کی اضافی رینج میں اضافے سے بھارت میں تشویش پیدا ہوسکتی ہے۔ بھارت بھی اس سال کے اختتام پر اپنے کروز میزائل کے تجربات کرسکتا ہے۔

اسلام آباد کے سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک کےسینئر فلیو منصور احمد کا کہنا ہے کہ رعد2 سے پاکستان کی صلاحیتوں کی اضافہ ہوگا کہ وہ محفوظ مقامات سے بھارت کے زمین اور سمندر پر حساس ٹھکانوں کو باآسانی نشانہ بنا سکے گا۔

تازہ ترین