• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک میں روزویلٹ ہوٹل کی پرائیویٹائزیشن کا پلان ہے،نجکاری کمیشن

اسلام آباد ( ناصر چشتی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس سید مصطفی محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں ایوی ایشن حکام کی کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری اورروزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔قومی اسمبلی کی قائمہ نجکاری کمیٹی نے اگلے اجلاس میں پی آئی اے کے سینئر حکام کو طلب کر لیا اور کہا کہ ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں کہ ادارہ کا سٹیٹس کیا ہےجبکہ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہاہے کہ ہم روزویلٹ ہوٹل بیچ نہیں رہے،لیز پر دینے کی تجویز ہے، پی آئی اے کے پاس فنڈز نہ ہی جہاز ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن نے کہاکہ پی آئی اے خسارے کا شکار ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری یا تنظیم نو کیلئے اس کی انوسٹمنٹ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ جلد ہائر کر لیا جائے گا۔ایوی ایشن حکام نے کہاکہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ہی پی آئی اے کی تنظیم نو کا جامع پلان تیار کرے گا۔ پی آئی اے کا بزنس پلان بھی تیار کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن نے کہاکہ نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا بھی پلان ہے، اس مقصد کیلئے وزیر نجکاری کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔
تازہ ترین