• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان سپر لیگ “ تمام مقابلے ”جیوسوپر“ اور تجزیہ ”جیونیوز“ پر

”پاکستان سپر لیگ “ تمام مقابلے ”جیوسوپر“ اور تجزیہ ”جیونیوز“ پر  


کراچی (محمد ناصر) شائقینِ کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹ ”پاکستان سپر لیگ“ کے ”سیزن 5“ کا باقاعدہ آغاز جمعرات 20 فروری سے ہورہا ہے۔ ”لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان “ یہ چھ ٹیمیں اس ایونٹ کا حصہ ہیں جن کے درمیان سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے ہوں گے جو22 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سمیت تمام مقابلے کرکٹ کے دیوانوں کیلئے براہ راست نشر کرے گا۔ دوسری طرف ”جیونیوز“ نے بھی شائقین کرکٹ کا ولولہ بڑھانے کیلئے دلچسپی سے بھر پور شو ”جشن کرکٹ“ کے نام سے تیار کرلیا ہے جو دوران پی ایس ایل ہر شب رات 11 بجکر5منٹ پر ناظرین کا ولولہ بڑھائے گا۔ اس پروگرام میں شعیب اختر، سکندر بخت، معروف اینکر شہزاد اقبال اور قہقہوں کے شہزادے علی میر خوب رونق لگائیں گے۔ اس شو میں قہقہوں کی برسات کے ساتھ پی ایس ایل کے ہر میچ پر بھر پور تجزیہ ہوگا۔ یاد رہے کہ چھوٹی کرکٹ کی بڑی جنگ (ٹی ٹوئنٹی) میں دُنیائے کرکٹ کے نامور ستارے حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں شام پونے 7 بجے شروع ہوگی ۔ کرکٹ کے ایکشن سے پہلے فن کا دھوم دھڑکا ہوگا ہوگا۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی، آئمہ بیگ، فرید ایاز اور ابو محمد قوال سمیت کئی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی اس تقریب میں پرفارم کریں گے۔ علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار پی ایس ایل کا آفیشل نغمہ ”تیار ہیں۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد کے درمیان ہوگا۔

تازہ ترین