• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرین فلکیات نے پہلی مرتبہ ہماری کہکشاں ملکی وے سے باہر آکسیجن کا بڑا ذخیرہ تلاش کر لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین فلکیات نے پہلی مرتبہ ہماری کہکشاں (ملکی وے) سے باہر وہی آکسیجن تلاش کر لی ہے جو ہمیں سانس لینے کیلئے درکار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہائیڈروجن اور ہیلیم کے بعد آکسیجن ہماری کائنات میں تیسرا عام عنصر ہے۔ لہٰذا سائنسدانوں نے اسی بات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آکسیجن کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم طویل عرصہ سے ماہرین کو کامیابی نہیں ملی تھی۔ شنگھائی ایسٹرونامیکل آبزرویٹری چین کے ماہر ژونزی وانگ اور ان کی ٹیم نے دور دراز کی ایک کہکشاں ’’مارکیرین 231‘‘ میں مالیکیولر آکسیجن کا ذخیرہ تلاش کیا ہے۔ یہ کہکشاں 56؍ کروڑ نوری سال کے فاصلے پر Ursa Major نامی ستاروں کے جھرمٹ میں موجود ہے۔
تازہ ترین