• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا ،مودی پسند ہے،ٹرمپ

کراچی (نیوزڈیسک )احمد آباد میں ʼہیلو ٹرمپ نامی روڈ شو کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ʼبھارت ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا مگر مجھے نریندر مودی بہت پسند ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ سے تقریب کے مقام تک ہم 70 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔بھارت، چین کے بعد امریکا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے جن کی اشیا اور سروسز کی تجارت 2018 میں ایک کھرب 42 ارب ڈالر رہی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں ایئر فورس ون کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ʼہم بھارت سے تجارتی معاہدہ حاصل کرسکتے ہیں تاہم میں اس بڑے معاہدے کو بعد کے لیے بچا رہا ہوں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور بھارت اہم تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ نومبر میں صدارتی انتخابات سے قبل یہ مکمل ہوپائے گا یا نہیں۔احمد آباد میں ہیلو ٹرمپ نامی روڈ شو کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا مگر مجھے نریندر مودی بہت پسند ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ سے تقریب کے مقام تک ہم 70 لاکھ لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔بھارت، چین کے بعد امریکا کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے جن کی اشیا اور سروسز کی تجارت 2018 میں ایک کھرب 42 ارب ڈالر رہی تھی۔گزشتہ سال امریکا نے 23.2 ارب ڈالر کی اشیا کی تجارت کی تھی جو اس کی اشیا کی تجارت کا نواں بڑا شراکت دار رہا تھا۔
تازہ ترین