• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کی ہنگامہ آرائی، ظفر مرزا اور زلفی بخاری پریس کانفرنس نہ کر سکے

چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کی ہنگامہ آرائی، ظفر مرزا اور زلفی بخاری پریس کانفرنس نہ کر سکے 


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا اور ذلفی بخاری کی چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق پر یس کا نفرنس ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی اور دونوں شخصیات کو پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر نکلنا پڑا۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین بنے جنہوں نے ابتداً تو تلخ سوالات کئے اور پھر حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ، صورتحال بگڑتی دیکھ کر دونوں حکومتی شخصیات سے نکل جانے میں پہی عافیت سمجھی ۔ اور بات چیت ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

تازہ ترین