• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ 5؍افراد کیخلاف درج

مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ 5؍افراد کیخلاف درج 


محراب پور، خیبرپور، بدین (نامہ نگاران، بیورو رپورٹ) مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایک نامز اور چار نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلی گئی۔ دوسری جانب مقتول صحافی عزیز میمن کے قتل کے خلاف خیرپو ر، محراب پور اور بدین سمیت کئی شہروں میں تیسرے روز بھی صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری اور ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 فروری کو قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے ان کی لاش کو محراب پور کے قریب گودو نہر میں پھینک دیا تھا جس پر محراب پور پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر نعیش کو محراب پور اسپتال لائی تھی بدھ مقتول صحافی کے بڑے بھائی حفیظ میمن نے اپنی مدعیت میں کیمرہ میں اویس کو قتل کے مقدمہ میں ملزم نامز کیا ہے اور اس کے علاوہ چار نامعلوم افراد کو مقدمہ قتل میں نامزد کیا ہے جن پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیس نمبر2020 22سیکشن 302،364 اور 164 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین