• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی فصیح الرحمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

سینئر صحافی فصیح الرحمان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے  


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جنگ گروپ سے منسلک سینئر صحا فی فصیح الر حمان بدھ کوحرکت قلب بند ہو نے سے انتقال کرگئے،مر حوم جیو نیوز کے ابتدائی صحا فیوں میں شامل تھے، 47سالہ فصیح الر حمان اپنے دو بیٹوں ،دوبیٹیوں اور اہلیہ کے ہمراہ ای الیون اسلام آباد میں رہا ئش پذیر تھے ،رات گئے انہیں دل کی تکلیف ہو ئی جس پر انہیں ایف ٹن میں واقع نجی ہاسپٹل لا یاگیا مگر وہ جا نبر نہ ہو سکے جس پر ان کی میت ان کے آبا ئی گھرکرشن پورہ لاہور منتقل کر دی گئی ، نما ز عصر کے بعد انہیں راج گڑھ قبر ستان میں سپردخاک کر دیاگیا نماز جنا زہ میں صو با ئی اور وفا قی دارالحکومت کے صحا فیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مر حوم کا بڑا بیٹا عبد اللہ او لیول جبکہ چھو ٹا بیٹا ابراہیم ساتویں کلا س کا طالب علم ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سینئر صحافی فصیح الرحمان خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی وفات کو اْن کے اہلخانہ کے لیے بڑا سانحہ قرار دیا۔

تازہ ترین