• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے جیش العدل کو اسلحہ فراہم کیا، ایرانی کمانڈر کا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مبینہ طور پر ایران میں دہشتگردی کیلئے جیش العدل کے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے ہیں ۔بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ کے ممبران نے شمال مغربی ، مغربی اور جنوب مشرقی سرحدوں پر سرگرم عمل ہے جو اچھی طرح سے مسلح ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں کو ’’امریکا ، سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔‘‘
تازہ ترین